اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پورا میڈیا موجود تھا ہر کسی نے دیکھا فیصل واوڈا اور مجھے نکال کر 178ارکان موجود تھے، بتائیں کون سا ایم این اے غائب تھا ؟ اگر کوئی یہ ثابت کردے کہ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان کی تعداد 178 سے کم ہے تو آج اپنا عہدہ ہی چھوڑ دوں گا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے، پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے
میں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوں، سب کے پاس جاؤں گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا، سینیٹ الیکشن کیلیے یوسف رضا گیلانی کے پاس جاسکتاہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں۔