چوہدری شجاعت کے ترجمان کی فردوس عاشق اعوان کو تنبیہ

چوہدری شجاعت کے ترجمان کی فردوس عاشق اعوان کو تنبیہ

چوہدری شجاعت کے ترجمان نے فردوس عاشق اعوان کو تنبیہ کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوۓ چوہدری شجاعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہمارے گھر مہمان آۓ تھے اور یہ ہماری روایت نہیں کہ گھر آئے مہمان سے اس قسم کی بات کی جاۓ

ترجمان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے جس طرح کہا ہم نے کبھی ایسی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی پسند کی

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوۓ کہا کہ آئندہ ہمارے بارے میں اس طرح کی کوئی بات نہ کی جائے۔ 

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹھینگا دکھا دیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *