بھارت کی مشرقی ریاست میں گزشتہ ہفتے ایک عجیب وغریب واقعہ رونماہوا ۔
ذرائع کے مطابق رخصتی کے وقت دلہن زیادہ رونے لگی رونے کے باعث دل کادورہ پڑنے سے وہ جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق رخصتی کے وقت نوبیاہتا دلہن اپنے گھروالوں سے مل کر شدید رونے لگی اور اچانک بیہوش ہوگئی۔
دلہن کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی اور ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا
اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ اس کی موت اس طرح ہو جائے گی، وہ ایک اچھی لڑکی تھی۔