وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان سے عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے حفیظ شیخ کی خدمات اہم ہیں
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔