آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تاہم ذرائع کے مطابق یہ دیکھنے میں آیا کہ عمران خان شیخ رشید سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔
اس سے پہلے جب وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی آئے تو انہوں نے خالد مقبول صدیقی سے ہاتھ ملایااسی دوران شیخ رشید پہلے ہاتھ ملانے سے ہچکچائے
جب شیخ رشید نے ہاتھ آگے کیا تو وہ اگلی نشستوں پر جا چکے تھے۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ وزیر اعظم نے ان کو دیکھا تھا یا نہیں