آج اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کیےوزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان نعروں سے گونج اٹھا
خیال رہے کہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا تھا تاہم ایوان میں یہ دیکھنے کو ملا کہ اپوزیشن کی نشستوں پر نوٹ کو عزت دو کے نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈ رکھ دیے گئے تھے