پی ڈی ایم نے قومی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے اور ن لیگ کے رہنما پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کررہے تھے،
اسی دوران ن لیگ کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریس کانفرنس کی اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی
پریس کانفرنس کے بعد جب لیگی رہنما واپس جانے لگے تو پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوگۓ شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کو بھی دھکے دئیے گۓ مصدق ملک کا گریبان پکڑا گیا
نامعلوم سمت سے کسی نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا، جو احسن اقبال کے سر پر لگا۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا