صدر نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے ہیں ، مریم نواز

صدر نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے ہیں ، مریم نواز

پریس کانفرنس کرتے ہوۓ مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی راۓ ذاتیات کی بجاۓ آئین پر مبنی تھی اور آئین میں ترمیم کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس بھی نہیں ہے

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کے غلط کام کو غلط کہیں تو ادارے برے ہوجاتے ہیں اب ادارے جانتے ہیں کہ ان کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا اب آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ آپ کا صدر بھی عدم اعتماد کے لیے کہہ رہا ہےصدر نے جس سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے اسے پبلک کیا جائے، صدر کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انھیں دیر سے ہی لیکن سمجھ آ گئی عمران خان، اب آپ کو اقتدار سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی توہین پر ایکشن لینا چاہیے، عمران خان فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا عمران خان جن اراکین کو بکاؤ کہتے ہیں اب ان ہی سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ آپ نے ڈسکہ کا الیکشن چیلنج کیا ہے، اگر اتنا ہی اعتماد ہے تو سپریم کورٹ کیوں گئے،

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *