ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں،کچھ تو احساس کریں ، الیکشن کمیشن

ملکی اداروں  پر کیچڑ نہ اچھالیں،کچھ تو احساس کریں ، الیکشن کمیشن

وزیراعظم کے قوم سے خطاب کےدوران الیکشن کمیشن پر لگاۓ گۓ الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا تھا اجلاس میں وزیراعظم کے الزامات کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن نے اجلاس میں کہا کہ خدا کے شکر گزار ہیں کہ سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوۓ اگر کسی کو اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ آکر بات کریں

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین کا بیان سن کر دکھ ہوا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے آئین و قانون کی روشنی میں آزادانہ فیصلے کرتا ہے تاکہ پاکستانی عوام میں جمہوریت کو فروغ ملے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر تجاویز سن سکتے ہیں تو شکایات کیوں نہیں ملکی اداروں  پر کیچڑ نہ اچھالیں۔ کچھ تو احساس کریں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں کہ ایک ہی روز ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی الیکٹورل میں ایک ہی عملے کی موجودگی میں جو ہار گئے وہ نا منظور اور جو جیت گئے وہ منظور

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *