سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے
تحریک انصاف کے رکن اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کردیے ہیں جس کے باعث انکا ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے
شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم سخت ناراض ہوۓ ہیں
وزیراعظم انکی غلطی پر غصہ ہوۓ اور کہا کہ آپ ایم این اے ہیں آپکو نہیں پتا ووت کیسے کاسٹ ہوتا ہے ؟ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، اس طرح کی غلطی کیسے کردی۔
شہریار آفریدی انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور کہا کہ پولنگ عملے نے میری ٹھیک سے رہنمائی نہیں کی