الیکشن کمشنر نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت  پر فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمشنر نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت  پر فیصلہ محفوظ کرلیا

حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی جس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،جس میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنا مؤقف پیش کیا کہ شکایت اس لیےنہیں کی کہ فائرنگ تو ہر الیکشن میں ہوتی ہے ، یہ ووٹرز کی مرضی ہے ووٹ ڈالیں یا نہ ڈالیں

انکے وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالت  این اے 75 کا انتخابی نتیجہ جاری کرے۔

مسلم لیگ ن کے وکیل  سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پورے حلقہ میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کرنے والا جو بھی ہو ووٹرز حراساں ہوئے، انتخابی عمل کیساتھ شرمناک فراڈ کیا گیا، پہلی بار ایسا الیکشن کمیشن آیا ہے جو سچ بول رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت  پر فیصلہ محفوظ کرلیا،  اور  فیصلہ 3 بجے سنائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *