مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ حکومت کی طرف سے مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز کو گرفتار کیا گیاتو نواز شریف کا بیانیہ اور تیزی سے آگے بڑھے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن خود ڈسکہ میں دھاندلی کا فیصلہ کرے اسی بابت تمام ثبوت اسی کے سامنے رکھے جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جس بھی وقت جس کردار کو سامنے لانے کی ضرورت پیش آئی اسے بے نقاب کریں گے۔