سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے سخت ریمارکس دیے۔
جسٹس آفتاب احمد نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جہاں بھی کتےکےکاٹنے کا واقعہ اس علاقے کا ایم پی اے معطل کردیا جاۓ گا
جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ کتےکےکاٹنےکے واقعات سے ایم پی ایز کا کوئی تعلق نہیں
جج کا کہنا تھا کہ ہمیں سب معلوم ہے ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر ہوگا
عدالت نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ جہاں پیش آیا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ نہیں دے سکے گا، واقعہ پیش آنے پر متعلقہ افسران کی تنخواہ بند اور سرپلس میں رکھا جائے گا۔