سنگدل ماں نے ننھے بچوں کو زندہ جلادیا

سنگدل ماں نے ننھے بچوں کو زندہ جلادیا

ذرائع کے مطابق تنزیلہ نامی عورت نے نے اپنے ہی 2 بیٹوں کو زندہ جلا دیا تھا اور خوش قسمتی سے 5 سالہ اذان بچ گیا جو کہ اس ہولناک واقعے کے عینی شاہد ہے اس نے تمام تفصیلات پولیس کو بتادیں

تفصیلات کے مطابق ماں نے ہی اپنے بیٹوں 3 سالہ فیضان اور 2 سالہ عبدالرحمان کو زندہ جلادیا

ملزمہ تنزیلہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ملزمہ نے الزام لگایا کہ سسرال والوں نے زندگی تنگ کر دی تھی، ماں باپ کے بعد بچوں کا کوئی وارث نہیں بنتا، اس لیے بچوں کو آگ لگائی، ملزمہ کی خالہ زاد بہن نے کمرے میں لگی آگ دیکھ کر اسے بچانے کی کوشش کی۔

ملزمہ کے سسر غلام رسول نےالزام لگایا کہ اس کی بہو تنزیلہ کا اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر تنزیلہ نے گھر کو آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق معصوم بچے اذان کا بیان حقائق سامنے لانے میں معاون ثابت ہوا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *