این اے 75 ڈسکہ میں کل پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگۓ
غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار سب سے آگے ہیں
این اے 75 ڈسکہ کے 23 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے 23پولنگ سٹیشن کا عملہ غائب ہے جس کے باعث نتائج التوا کا شکار ہیں
مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کاکہنا تھا کہ این اے 75 کے 23 پولنگ اسٹیشن کا عملہ تمام ریکارڈ کے ساتھ لاپتہ ہو گیا جس کے باعث نتائج مشکوک ہوگۓ ہیں