بجلی مہنگی ہے بل دوں یا نہ دوں ؟ راجہ پرویز اشرف

بجلی مہنگی ہے بل دوں یا نہ دوں ؟ راجہ پرویز اشرف

بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق قومی اسمبلی کے ماحول میں گرما گرمی پائی گئی

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بجلی مہنگی ہے بل دوں نہ دوں ؟ سنیے جناب اسپیکر آپ بھی یہیں تھے میں بھی یہیں تھا جب وزیراعظم عمران خان نے بل پھاڑ دیا تھا اب آپ بتائیں اگر تب وزیراعظم نے ٹھیک کیا تھا جب یونٹ 8روپے کا تھا آج 28 روپے کا ہے تو میں بل پھاڑ دوں ؟

جس کا جواب عمر ایوب نے دیا اور کہا کہ مہنگائی کی بارودی سرنگیں پچھلی حکومتوں نے بچھائیں ہیں پی پی اور مسلم لیگ ن اس کے ذمہ دار ہیں

احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوۓ کہا کہ یہ درست نہیں کہ وزیر موصوف ہر بات کا جواب دینے کھڑے ہو جائیں

جس کے جواب میں اسد عمر میدان میں اترے انہوں نے کہا کہ ہر جواب اسمبلی رولز کے تحت دیا جا رہا ہے ہم نے بھی پانچ سال اپوزیشن میں اسی ہال میں بیٹھ کر گزارے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *