وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے وزراء کو یہ ہدایت کی کہ سینیٹ الیکشن تک متحرک اور چوکس رہا جاۓ
انہوں نے تجویز دی کہ ہروزیر اپنے اپنے تعلقات کی بنا پر ووٹ مانگے
وزراء کا یوسف رضا گیلانی سے متعلق کہنا تھا کہ ان کے برعکس حفیظ شیخ درست چوائس ہیں نہ تو وہ سزا یافتہ ہیں نہ ہی ان پر کوئی کیس ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے