ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بھانجے کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی یے
پٹیشن وزیراعظم کے پڑوسی عظمت اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے، جس پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
شہری کی جانب سے درخواست میں یہ مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بنی گالہ میں زبردستی زمین پر قبضہ کر رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ بھی انکے ساتھ ملوث ہے انہوں نے عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پر کام سے روک دیا ہے،
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ اور پولیس کو نوٹس جاری کیا کہ شہری عظمت اللہ کو ہراساں نہ کیا جاۓ