ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
دوران اجلاس ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم کسی بھی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا۔
چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے اب یکم رجب المرجب اتوار 14 فروری کو ہوگی۔ رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف 2 ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔