یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘

یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘

خاتون نے شمالی علاقہ جات میں گاڑی کے سامنے ہو کر ایسی مزیدار پارٹی کی ہے کہ اب سوشل میڈیا پر اس کے میمز بن رہے ہیں

ویڈیو وائرل ہونےکی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔

ویڈیو میں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘۔

اس سے قبل گلوکار علی ظفر، صبا قمر اور اعجاز اسلم سمیت دیگر اداکاروں نے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو ’ہماری پارٹی ہورہی ہے‘کی دلچسپ نقالی سے اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔دوسری جانب ویڈیو بنانے والی خاتون اپنی ویڈیو وائرل ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
خاتون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو مزا آرہاہے جتنے میمز بن رہے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *