امریکی اداکار ڈوین جانسن اپنی بیٹیوں سے بہت پیار کرتے ہیں جس کا اظہار وہ بارہا کرتے رہتےہیں۔۔۔
ڈوین جانسن نےایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ ہاتھ پکڑ کر کہیں جا رہے ہیں اور اس سے باتیں کر رہے ہیں
۔ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ہر آدمی بیٹا چاہتا ہے لیکن ہر آدمی کو بیٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی کبھی بھی میرے بڑے ڈائناسور جیسے ہاتھوں کو تھامتے ہوئے نہیں تھکتی
۔ڈوین جانسن کی پوسٹ اور پیغام کو ان کے اکائونٹ پر 5 ملین سے زائد بار لائک کیا گیا