ملک میں اشیاۓ خوردونوش پھر سے مہنگی ہوگئیں
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.81 فی صد اضافہ ہوا ، جس کے باعث چینی، آٹا، چکن، انڈے، چاول، دالیں، گھی، کوکنگ آئل اور لال مرچ سمیت کھانے پینے کی 24 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں ،
رپورٹ کے مطابق ملک میں چکن کی فی کلو قیمت میں اوسط 11 روپے 47 پیسے اضافہ ہوا ، جس کے بعد چکن کی فی کلو قیمت 225 روپے تک پہنچ گئی جب کہ انڈے کی اوسط فی درجن قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا ، دال چنا 2 روپے ، دال ماش ڈیڑھ روپے ، دال مونگ ایک روپے مہنگی ہوئی ، اس کے علاوہ چاول ، دال مسور، مٹن، خشک دودھ اور نہانے کے صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ 200 گرام سرخ مرچ میں 6 روپے 53 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 366 روپے 59 پیسے ہو گئی۔