ایم پی اے خرم لغاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا، عمران خان سے ایک ہی سوال ہے کہ آج کہاں ہے یوتھ؟ آج عمران خان کے ٹائیگر کہاں ہیں؟ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے ہی نہیں دیگر ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے، متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی
خیال رہے کہ خرم لغاری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 275 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے