سمندر میں ہولناک زلزلہ ۔۔ سونامی کا خطرہ

سمندر میں ہولناک زلزلہ  ۔۔ سونامی کا خطرہ

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نیو کیلوڈونیا کے مشرق میں واؤ کے مقام پر 7 اعشاریہ 7 کا انتہائی شدید زلزلہ آیا۔

زلزلے کے بعد سونامی وارننگ سینٹر نے خطرناک سونامی کی پیش گوئی جاری کردی تھی۔محکمہ موسمیات نے لارڈ ہوے نامی جزیرے کے رہنے والوں کو سونامی کے خطرے سے متعلق الرٹ بھی جاری کردیا۔

وارننگ میں کہا گیا تھا کہ فجی، نیوزی لینڈ اور 80 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ملک وینواتو سے اونچی لہریں ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے بھی سونامی کی بلند لہریں پیدا ہونے کی تصدیق کی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ادارہ برائے ہنگامی حالات نے بھی بیان جاری کیا ہے جس میں ساحلی علاقوں میں بسنے والی آبادی کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *