مریم نواز نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔
انکا کہنا تھا کہ جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں ، تین سال سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔
انہوں نے مزیدکہا ہے کہ ملازمین کی قربانیاں عوام دشمن حکومت کے خاتمے کا اعلان ہے ، 3 سال میں ظالم حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ، ملک میں مہنگائی 4 گنا بڑھ چکی جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ایک روپیہ نہیں ، ملازمین کو فی الفور رہا اور مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ مغربی جمہوریت کے دعویدار کا فسطائی چہرہ عوام نے دیکھ لیا ملازمین پر تشدد، آنسو گیس ، اور گرفتاری اوچھے ہتھکنڈے ہیں