میرے والد کے زندہ ہونے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں ، بیٹا سد پارہ

میرے والد کے زندہ ہونے کے چانسز نہ ہونے کے برابر  ہیں ، بیٹا سد پارہ

ایک ویڈیو میں ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ دو دن سے میرے والد علی سدپارہ لاپتہ ہیں 8 ہزار میٹر کی بلندی پر سخت سردی میں زندہ بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’والد کی میت کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن ہو تو ٹھیک ہے، باقی ان کے بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا تھا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں

علی سدپارہ کے کوہ پیما بیٹے ساجد سد پارہ سمجھتے ہیں کہ ان کے والد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری رہنا چاہیے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ اور 2 غیر ملکی کوہ پیما پر مشتمل اپنی ٹیم کے ساتھ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے اور دو دن سے جاری ریکسیو آپریشن میں بھی ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *