جیتنے کیلئے جنوبی افریقا کو 243 رنز جبکہ پاکستان کو 9 وکٹیں درکار

جیتنے کیلئے جنوبی افریقا کو 243 رنز جبکہ پاکستان کو 9 وکٹیں درکار

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد جبکہ مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں 298 رنزبناکرآؤٹ ہوئی یوں اس نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے مزید 243 رنز جبکہ پاکستان کو 9 وکٹیں درکار ہیں

دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ اس دوران نعمان علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے

عمران بٹ 0، عابد علی 13، بابراعظم 8، اظہرعلی 33، فواد عالم 12، فہیم اشرف 29، یاسر شاہ 23، حسن علی 5 اور شاہین آفریدی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔  لیفٹ آرم اسپنر جارج لنڈے نے 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کیشو مہاراج نے 3 اور کگیسو رباڈا نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *