عدالت نےنیب کی استدعا مسترد کردی

عدالت نےنیب کی استدعا مسترد کردی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی

اس سلسلے میں نیب نے خواجہ آصف کو عدالت میں پیش کیا، دورانِ سماعت نیب نے عدالت سے خواجہ آصف کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنی ہیں۔

جس کی مخالفت کرتے ہوۓ خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ نیب تفتیش مکمل کر چکا ہے اور سارا ریکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے جب کہ سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کو کلئیر کیا۔

جس پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ بھی بنا رکھا ہے، خواجہ آصف نے بتایا کہ تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدنی 136 ملین ہے، ان کے ذاتی اکاؤنٹس میں بھی کروڑوں روپےجمع ہوئے۔

عدالت نے خواجہ آصف اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا مسترد کردی۔

 

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *