بجلی کی قیمتوں کا بڑھنا بدترین عوام دشمنی ہے، مریم نواز

بجلی کی قیمتوں کا بڑھنا بدترین عوام دشمنی ہے، مریم نواز

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوۓ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کا بڑھنا بدترین عوام دشمنی ہے، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کا اثر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء پر ہوتا ہے۔ اس قدر مہنگائی میں غریب کیسے زندہ رہے ؟

ٹوئٹر پر جاری اک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا حکومت نے عوام کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ نااہلی کے عذاب کا ہر ہفتے مقابلہ کرسکیں ؟

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، اس شخص کا وزیراعظم کی کرسی پر گزارا گیا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ جو حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آتی اسے نہ عوام کا احساس ہوتا ہے نہ وہ عوام کو جوابدہ ہوتی ہے،

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *