بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔
بھٹو خاندان کے سیاسی اختلافات بختاور بھٹو کی شادی پر بھی حل نہیں ہو سکے ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو اور اہلخانہ کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔
شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان بلاول ہاؤس کی طرف نہیں کیا گیا تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاورکی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی۔