مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ

مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹور پر مختلف اشیاۓ ضرورت کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی سستی اشیا دستیاب نہیں ہوں گی

نئی قیمتوں کے مطابق گھی 33 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ جب کہ ٹوتھ برش 14 سے لیکر 35 روپے مہنگا کیا گیا۔مہنگی ہونے والی دیگر اشیا میں کاجو 200 گرام 24 سے لیکر 47 روپے، ریڈ چیلی پاؤڈر 73 روپے، ملک چاکلیٹ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ اور شوینگ کریم 20 روپے تک مہنگی کردی گئی۔

100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے اور مصالحہ جات 40 روپے تک مہنگے کردیے گئے ہیں، جب کہ کپڑے دھونے کے پاؤڈر کا پیکٹ 5 روپے، شیمپو کی بوتل 11 روپے اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *