یکم فروری سے سکول کھولنے کے فیصلہ کو مشروط کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے باعث پرائمری سکول کھولنے کا فیصلہ زیرغور ہے ۔کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے باعث حکومت پرائمری سکول کھولنے کے لیے محتاط ہو گئی ہے
این سی او سی نے تمام اتھارٹیز کو روزانہ کی بنیاد پر پبلک اور پرائیویٹ سکولز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے پرائمری اور ایلمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کرونا وکی تازہ ترین صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اتھارٹیز روزانہ کی بنیاد پر پبلک و پرائیویٹ سکولز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ این سی او سی کو فراہم کریں گی۔