ملک بھر میں چُھٹی کا اعلان

ملک بھر میں چُھٹی کا اعلان

حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے جس کے باعث ملک بھر کے نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

رواں برس کے دوران ملک کیلئے پہلی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ 5فروری کو آزاد کشمیر سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلوس او ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *