ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنےآگئی

ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنےآگئی

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی مسلسل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث رہے، انہوں نے گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے وارننگ دیے جانے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو وارننگ دی تھی کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، جبکہ یہ پیغام بھی دیا تھا کہ جو وزیر حکومت کو خیرباد کہنا چاہے وہ جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ تمام وزراء کو پارٹی پالیسی کی پابندی کرنا ہوگی، جو وزیر پارٹی پالیسی کی پابندی نہیں کر سکتا، وہ کابینہ کو چھوڑ دے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق امور کو سرانجام دیں، حکومتی پالیسیاں عوام کے وسیع تر مفاد میں ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ وزراء حکومتی فیصلو ں کو اونرشپ دیں، فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو بے شک مستعفی ہوجائیں، ایسی روش برقرار رکھنی ہے تو خود فیصلہ کروں گا کہ کابینہ میں رکھنا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال تانیہ ادروس اور ظفر مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ندیم افضل چن مستعفی ہو سکتے ہیں، تاہم وہ کئی ماہ تک کابینہ کا حصہ رہنے کے بعد اب اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔ سینئر رہنما نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوا دیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *