فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اندھی “ٹوٹی فروٹی” کے رنگوں پر مشتمل “ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم ” مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں “جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ” کو آخری سہارا مانتے ہوئے ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے۔ دنیا پاکستانی معیشت کی معترف جب کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی افغانستان کے سحر سے نکل نہیں پارہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں نے استعفے تو نہ دئیے البتہ ان کی عقل استعفی دے چکی ہے۔ قومی سلامتی کے اداروں، دوست ممالک اور سی پیک سے متعلق منفی پروپیگنڈا شکست خوردہ پی ڈی ایم کی مسلسل ناکامیوں اور عوام کی جانب سے ان کو ملے زخموں کا نتیجہ ہے۔