آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بارپھرسیزفائرمعائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی پرشدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگیا۔
دوسری جانب پاک فوج نے بھی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کوبھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا۔