لیگی رہنما دانیال عزیز بھی کرونا وائرس کا شکار

لیگی رہنما دانیال عزیز بھی کرونا وائرس کا شکار

ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت اور رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز نے کرونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پوزٹیو آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

یاد رہے کہ اب تک بڑی بڑی سیاسی شخصیات کرونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی اس وقت کرونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *