ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے چینی کی فروخت کے متعلق اہم اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیر اعلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی پیداوار اور فروخت کو کنٹرول کیا جائے گا۔ صرف رجسٹر ڈیلر ہی چینی فروخت کر سکیں گے اور ہر رجسٹرڈ ڈیلر کومقررہ حد تک چینی اسٹور کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ کھانے والی اشیاء پر سٹے بازی کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بھی ایوان وزیر اعلی میں موجود تھے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی چوروں کے لئے مافیا کا لفظ بہت چھوٹا ہے۔ شوگر اسکینڈل میں ملوث بڑی شخصیات کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جن میں جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز کا نام سر فہرست ہے۔