کرونا وائرس کے پیش نظر پنجاب کے چنداضلاع کی مارکیٹس کے اوقات کار میں تبدیلی

کرونا وائرس کے پیش نظر پنجاب کے چنداضلاع کی مارکیٹس  کے اوقات کار میں تبدیلی

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر پنجاب کے 6 اضلاع کی مارکیٹس کو کھولنے کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پنجاب کے 6 اضلاع کی مارکیٹس کھولنے کے اوقات کار میں تبدیلی مقامی ضرورت کے تحت کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ ،چنیوٹ، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں مارکیٹس جمعے اور ہفتے والے دن بند رہیں گی جبکہ اتوار والے دن معمول کے مطابق مارکیٹس کھلیں گی تاہم مارکیٹس کو ہر روز شام کو چھ بجے بند کر دیا جائے گا۔

ترجمان  محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے تمام مارکیٹس میں کرونا ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا تاہم عوام سے گزارش ہے کہ ضرورت کے تحت ہی باہر نکلے اور ماسک کا استعمال کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *