پاک بھارت آبی تنازعات کے پیش نظر پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کا وفد بھارت روانہ ہوگا

پاک بھارت آبی تنازعات کے پیش نظر پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کا وفد بھارت روانہ ہوگا

ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس واٹر کمیشن آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے آج بھارت روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد  23 اور 24 مارچ کو انڈین وفد کے ساتھ ملاقات کرے گا جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی مہر علی شاہ کریں گے اور انڈین وفد کی نمائندگی دیپ کمار سکسینہ کریں گے۔

انڈس واٹر کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے چند آبی منصوبوں جیسا کہ رتلے، پکل ڈل اور چلی کانگ پاور پروجیکٹس پر تحفظات حاصل ہیں جب کے پاکستانی انڈس واٹر کمیشن مقبوضہ کشمیر میں پیدا شدہ آبی تنازعات پر سوال اٹھائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *