تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم اجلاس طلب

تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم اجلاس طلب

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کے متعلق وزراۓ تعلیم وصحت کا اہم اجلاس 24 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم اجلاس 24 مارچ کو این سی او سی میں منعقد کیا جائے گا جس میں وزراۓ تعلیم و صحت کے ساتھ تعلیمی اداروں کے کھلے رکھنے یا بند کرنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

انھوں نےمزید لکھا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہرشدید تشویش ناک ہے اور ہمارے لئے طلباء اساتذہ اور دیگر سٹاف کی صحت اولین ترجیح ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *