ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے باوجود بھی عوام کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے پورے پنجاب میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے650 دکانیں اور 30 رستوران سیل کردیے۔ اس کے ساتھ ساتھ کرونا ایس او پیزپر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے 2شادی ہالزکو بھی سیل کردیا گیا۔
دوسری طرف کرونا وائرس میں شدید اضافے کی وجہ سے ملتان میں جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔