انگلش بلے باز نےکپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ ڈالا

انگلش بلے باز نےکپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ذرائع کے مطابق انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم کا 1000 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین1000 رنز کا ریکارڈ بابر اعظم کے نام تھا۔ بابر اعظم نے 26اننگز میں 1000رنزاسکور کیے تھے جبکہ ڈیوڈ ملان 24ا ننگز کھیل کے 1000 رنز اسکور کئے اور یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ملان نےیہ ریکارڈ گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں توڑا جس میں انہوں نے 46گیندوں پر 68رنز اسکور کئے تھے اگرچہ وہ اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہیں کر سکے تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *