کرونا کے متعلق احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے: ڈاکٹر فیصل

کرونا کے متعلق احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے: ڈاکٹر فیصل

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اگر مزید احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال سے نکل سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے کیسزکا دباؤ پنجاب اسلام آباد اور پشاور میں دن بدن بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

مشیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے سے ہاسپٹلز اور ہیلتھ سسٹمز پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں کمزور نظر آرہی ہے، میری اپیل ہے کہ انتظامیہ عوام کو کرونا ایس او پیز ر سختی سے عملدرآمد کروائے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  جاری کردہ ایس او پیز پر لازمی عمل درآمد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9.5 تک پہنچ چکی ہے. اگر اب بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ تقریبات کو سادہ رکھا جاۓاور کم سے کم افراد تقریبات میں شرکت کریں ،حالات بہتر ہوجائیں تو بھرپور تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *