امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی طیارے ایئر فورس ون کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا کر گھٹنوں کے بل گر پڑے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن امریکی ریاست اٹلانٹا جانے کے لیے صدارتی طیارے ایئر فورس ون کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے تین دفعہ لڑکھڑا گئے۔ تیسری بار لڑکھڑانے کے باعث امریکی صدر جو بائیڈن گھٹنوں کے بل سیڑھیوں پر گر پڑے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر کو سو فیصد فٹ قرار دیا گیا ہے اور صدارتی طیارے کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا کر گر نے کی وجہ سے تیز ہواؤں کو قرار دیا ہے۔