اسلام آباد:کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مزید سختی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مزید سختی کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران 747 مثبت کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب کرونا ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام ہوٹلز اور ریستورانوں میں ہفتہ اور اتوار کی شب اندر اور باہر کھانے پر پابندی ہوگی۔ مزید یہ کہ سوموار سے رات دس بجے سے تمام قسم کے آؤٹ ڈور کھانوں پر پابندی عائد ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے کیسز پچھلے تمام دنوں میں سے سب سے زیادہ ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *