سعودی عرب کی اہم آئل ریفائنری پر حملہ ، خطرناک آگ بھڑک اٹھی

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ریاض آئل ریفائنری پر حوثی باغیوں کی جانب سے حملہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا جس کی وجہ سے آئل ریفائنری پر خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔

حملے کے بعد سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاض آئل ریفائنری پر لگی ہوئی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نا ہی آئل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے سعودی عرب کے انرجی یونٹس پر دوسرا حملہ ہے۔ سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی نے اس حملے کو عالمی معیشت اور انرجی سکیورٹی پر حملہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے بھی پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاض آئل ریفائنری پر چھ ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے ہونے والی ظالمانہ کارروائیوں کا جواب ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *