مسلم لیگ ن کے رہنما اورممبر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

مسلم لیگ ن کے رہنما اورممبر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف ایک شہری جمیل سلیم کی درخواست پر تھانہ ٹاون شپ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جاوید لطیف کی متنازعہ تقریر سے حکومت، ملکی سالمیت اور ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ہوئی ہے۔ رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی اس متنازعہ تقریر نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان نفرت کو ہوا دی ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف کی متنازعہ تقریر میں ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا خدشہ ظاہر ہوا ہے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی نے متنازعہ تقریر کرکے پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ دائرشدہ مقدمہ میں دفعات 120،120بی، 153 ،153اے، 500 اور 500ون بی شامل کی گئی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *