کورونا کے باعث مزید ہلاکتیں

کورونا کے باعث مزید ہلاکتیں

مزید 43 افراد جاں بحق

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد10 ہزار951 ہوگئی ہے۔

مجموعی تعداد

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں24 گھنٹےمیں کورونا کے 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے ، جس کے بعد کورونا ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 73 لاکھ 67 ہزار 622 ہوگئی ہے۔

2 ہزار 521 نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 تک پہنچ گئی ہے۔

کہاں اور کتنے کیسز

ملک میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 34 ہزار 654 کورونا کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569، اسلام آباد میں 40 ہزار 19، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

1540 صحتیاب

پورے ملک میں کورونا کے مزید ایک ہزار 540 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وائرس کو ہرانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 639 ہوگئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *