فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ کپتان کا نیا پاکستان ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کےخلاف جہاد کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں قوم ان کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 13سال بعد مکمل بحالی، برآمدات میں 8 سال بعد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ 20 سال بعد سرپلس، بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے بےنقاب، یہ ہے نیا پاکستان
انکا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں اینٹی کرپشن نے صرف 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 27 ماہ میں کرپٹ افراد سے 206 ارب روپے ریکور کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروائے، یہ ہے نیا پاکستان۔